21 Mar 2024
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 45 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی عارف والا اور ضلع گجرات میں کی گئی، عارفوالا میں پولیس نے منشیات فروخت کرنے والے 12 ملزموں کو حراست میں لے لیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
ضلع گجرات میں بھی پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا، اس دوران غیر قانونی دھندے میں ملوث 33 عادی ملزموں کو گرفتار کر لیا، 27 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے گئے جبکہ مزید کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔