اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور پولیس نے دکان میں واردات ناکام بنا دی، فائرنگ سے ملزم ہلاک

21 Mar 2024
21 Mar 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دودھ کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، پولیس کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ وہاڑی میں بھی خطرناک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 4 مسلح ڈاکو دودھ کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی، واردات کی اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو موقع پر دم توڑ گیا، ملزموں کی فائرنگ سے دکان پر موجود ایک شخص بھی زخمی ہوا، مرنے والے ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔

دوسری جانب وہاڑی میں بھی پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد خطرناک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا جس کی شناخت راشد عرف راشی کے نام سے ہوئی، ملزم 25 مقدمات میں مطلوب تھا، ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم راشد کو ڈکیتی کے مقدمے میں برآمدگی کے بعد واپس لے جایا جا رہا تھا کہ مال منڈی مویشیاں کے قریب 4 نامعلوم ساتھیوں نے ملزم کو حراست سے چھڑوانے کیلئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے