20 Mar 2024
(ویب ڈیسک) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ ججز تقرری سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کے نام پر غور ہو گا، جسٹس ہاشم خان کاکڑ اس وقت قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مستقلی معاملہ کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔