20 Mar 2024
(ویب ڈیسک) اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیلوں نے ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی۔
اس کے بعد عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔