اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.58 قیمت فروخت : 40.65
  • یورو قیمت خرید: 322.28 قیمت فروخت : 322.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.43 قیمت فروخت : 374.10
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.25 قیمت فروخت : 199.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.50 قیمت فروخت : 205.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.42 قیمت فروخت : 74.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 541200 دس گرام : 464000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 496096 دس گرام : 425330
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8901 دس گرام : 7639
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب حکومت کا رواں برس گندم کی قیمت نہ بڑھانے پر غور

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے رواں برس گندم کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق گندم کی امدادی قیمت برائے سال 25-2024 کیلئے  3 ہزار 900 روپے فی من رکھنے کی سمری تیار کرلی گئی ہے، فیصلہ کابینہ کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

لاہور سمیت پنجاب میں گندم کی اجرائی قیمت اس وقت 4700 روپے فی من مقرر ہے، گزشتہ برس گندم کی امدادی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ کیا گیا، سال 2023 میں گندم کی امدادی قیمت کو 2300 روپے سے بڑھا کر 3900 روپے فی من کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کے بارے میں مشاورت جاری ہے، گندم کی قیمت مستحکم رکھنے کا فیصلہ کابینہ کی منظوری سے مشروط ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے