20 Mar 2024
(ویب ڈیسک) اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔
دو ملزمان گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 12 کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔ ملزمان سے 6 کلو چرس اور 6 کلو افیون سمیت 2 غیر قانونی پستول برآمد ہوئے۔
ملزمان منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ ملزمان کو دوران پٹرولنگ خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیاَ۔
گرفتار ملزمان میں اویس اور ہمرس عرف سونو مسیح شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
ایس پی سٹی نے منشیات کی سپلائی ناکام بنانے پر ایس ایچ او اسلام پورہ اور ٹیم کو شاباش دی۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے کہا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے، شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔