اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دی ہنڈرڈ ڈرافٹ: بابر، رضوان، شاہین نے بھی رجسٹریشن کروالی

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان نے مینز دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے ڈرافٹ میں اپنے ناموں کو رجسٹر کروا لیا۔

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ کے آغاز سے چند گھنٹوں قبل تینوں کرکٹرز نے رجسٹریشن مکمل کروائی، بابر، رضوان اور شاہین اب ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کے انتخاب کے اہل ہیں، ڈرافٹنگ آج (20 مارچ) شام کو شیڈول ہے۔

تینوں پاکستانی ٹاپ سٹارز کی بولی کم از کم ایک لاکھ یورو یعنی (3 کروڑ 2 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) سے لگنے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے صائم ایوب ڈرافٹ لسٹ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈرز آندرے رسل اور جیسن ہولڈر کے ساتھ ساتھ تیز گیند باز الزاری جوزف نے اپنی ریزرو قیمت کو 75 ہزار یورو کردیا ہے۔

خیال رہے کہ دی ہنڈرڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی، جس میں 60 مینز جبکہ 5 ویمنز کھلاڑی شامل تھیں۔

واضح رہےکہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 23 جولائی سے ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے