20 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
حال ہی میں مومنہ اقبال نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پروگرام کے دوران سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مومنہ کا کہنا تھا کہ میں اکثر لوگوں کو صبح سویرے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے دیکھتی اور سوچتی رہتی ہوں کہ یہ لوگ اتنے باصلاحیت کیسے ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات میں بھی ایک ہفتہ پرانی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ موجودہ کلک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سوشل میڈیا بڑی حد تک فیک ہے اور جو کچھ آپ سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں وہ حقیقت میں نہیں ہوتا۔