20 Mar 2024
(ویب ڈیسک) معروف اور ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کئی بار موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹنے کا تجربہ کیا ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فیصل قریشی نےانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار نہیں بلکہ تین چار بار ایسے تجربات کئے ہیں جب میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا لیکن زندگی دینے والی ذات اللہ تعالیٰ کی ہے اس نے ہر بار بچا لیا۔
فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ حقیقی معنوں میں ان کی زندگی اس وقت بدلی جب انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کی اور اس دوران دین کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔