اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عروہ نے بیٹی جہاں آرا کے عقیقے کے یادگار لمحات مداحوں کیساتھ شیئر کردیئے

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بیٹی جہاں آرا کے عقیقے کے یادگار لمحات کو مداحوں کیساتھ شیئر کردیا۔

سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں 3 جنوری 2024 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی ننھی پری کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔

حال ہی میں عروہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بیٹی جہاں آرا کے عقیقے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اس دن کے مختلف ویڈیو کلپس کو جوڑا گیا ہے۔

عقیقے کی تقریب میں عروہ اور فرحان دونوں کے والدین نظر آرہے ہیں جبکہ دعوت نامے میں بھی ان کے نام لکھے گئے ہیں۔

جہاں آرا کے عقیقے پر بریانی اور دیگر کھانوں کے علاوہ باربی کیو کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ مہمانوں کے لیے تحفے کے طور پر خاص باکسز بنوائے گئے جن پر آرا لکھا گیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے