اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رمضان المبارک میں مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت

20 Mar 2024
20 Mar 2024

(لاہور نیوز) عدالت نے رمضان المبارک کے دوران مارکیٹیں رات 12 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا، لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس شاہد کریم نے گزشتہ سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔

تحریری حکم میں عدالت نے رمضان المبارک کے دوران  مارکیٹوں  کو رات بارہ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی جبکہ ہفتے اور اتوار کو مارکیٹیں رات ایک بجے تک کھلی رہیں گی، مارکیٹوں کے اوقات کار صرف رمضان المبارک کے مہینے کے لیے ہیں۔

عدالت نے تحریری حکم میں کہا ہے کہ محکمہ پی ڈی ایم اے نے سکولز کے بچوں کے لیے ماحولیات سے متعلق سلیبس عدالت میں پیش کیا، پنجاب بھر میں بہت سے اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں، عدالت نے قصور میں ٹینریز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

عدالتی حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ  ٹولنٹن مارکیٹ کے مسئلے کا مستقل حل نکالنے کی ہدایت کردی ہے، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے