پنجاب گورنمنٹ
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر ایلیٹ کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ
19 Mar 2024
19 Mar 2024
(لاہور نیوز) وی وی آئی پی پروٹوکول کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ذاتی رہائش گاہوں پر فول پروف سکیورٹی کیلئے ایلیٹ کمانڈوز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایلیٹ فورس کمانڈوز کی ٹیمیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امرا اور وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں تعینات ہوں گی۔
ایلیٹ کمانڈوز کی چار ٹیمیں ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم کی رہائش گاہ پر تعینات ہوں گی، ایلیٹ کمانڈوز کی چار ٹیمیں وزیراعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ جاتی امرا پر تعینات کی جائیں گی۔
ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ فورس پنجاب کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کیلئے افسروں کو خط لکھ دیا گیا۔