19 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوا ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 612 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 65 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 12 ارب 43 کروڑ 87 لاکھ 14 ہزار 326 روپے مالیت کے 16 کروڑ 22 لاکھ 43 ہزار 933 شیئرز کا لین دین ہوا۔