اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، منافع خور باز نہ آئے

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ جاری ہے، رمضان المبارک میں بھی منافع خور باز نہ آئے۔

ماہ صیام میں بھی منافع خور بے لگام ہیں، پولٹری مصنوعات، سبزیاں اور پھل قوت خرید سے باہر ہیں، برائلر گوشت 563 روپے فی کلو ہے، فارمی انڈے 269 روپے فی درجن کی سطح پر برقرار ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کے دام مزید بڑھا دئیے گئے، اوپن مارکیٹ میں کریلے 480 ، گاجر دیسی 90 اور گھیا کدو 220 روپے فی کلو ہے، پیاز 200 ، ٹماٹر 150 ، لہسن 780 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، ادرک چائنہ 700 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔

پھلوں میں سیب کالا کولو 400 روپے فی کلو جبکہ کیلے درجہ دوم 180 روپے فی درجن ہیں، اوپن مارکیٹ میں کھجور ایرانی 620 روپے فی کلو دستیاب ہے۔

عوام کہتے ہیں ہر دکاندار کا اپنا ریٹ ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے