اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیرِ اعظم کی حالیہ طوفانی بارشوں کی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو امداد کی فراہمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور، وزیر منصوبہ بندی، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعظم  نے این ڈی ایم اے کو صوبوں کے ساتھ مل کر سروے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کے متاثرین کو حکومتی امداد کی فراہمی جلد مکمل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امداد کو شفاف انداز سے لوگوں تک پہنچایا جائے، مشترکہ سروے مکمل کر کے امداد صرف متاثرہ مستحقین کو ہی پہنچائی جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا  کہ حالیہ طوفانی بارشوں کے متاثرین کو کسی قیمت پر اکیلا نہیں چھوڑ سکتا، متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے