اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے پرسینیٹ انتخابات رکوانے کی درخواست پرفیصلہ مخفوظ

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہورہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سینیٹ انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ مخفوظ کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس پر سماعت کی ، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ عدالت میں ہونے کے باوجود سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری ہوچکا، جیتنے والے امیدواروں کے حساب سے مخصوص نشستیں سیاسی جماعت کو ملنا آئینی تقاضا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، دیگر سیاسی جماعتوں کو مخصوص نشستیں دینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، عدالتی فیصلہ آنے تک سینیٹ انتخابات پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

عدالت نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے پر سینیٹ انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ مخفوظ کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے