اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لانگ مارچ میں توڑپھوڑ کیس: بانی پی ٹی آئی دو مقدمات میں بری

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(ویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلا ف لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں ان کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔

اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، سردارمصروف اور آمنہ علی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے کی درخواست مسترد کردی اور کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کو عدالت لاتے ہوئے راستے میں کچھ ہوگیا توکون ذمہ دارہوگا؟ اس پر وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس سے قبل بھی خود سے عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں، ہم ان کی موجودگی میں دلائل دینا چاہتے ہیں۔

اس پر مجسٹریٹ نے کہا کہ ضمانت پرحاضری ضروری ہوتی،درخواست پروڈکشن پرنہیں، پہلے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پربحث کرلیں۔

بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے بریت کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔

واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف تھانہ لوہی بھیر اور سہالہ میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے