19 Mar 2024
(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے پانچ کارروائیوں میں52 کلومنشیات برآمد کرتے ہوئے4ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد،لاہوراورتربت میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 51 کلو چرس ،440 گرام آئس برآمد کی گئی ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں 124 گرام ہیروئن اور مشکوک مواد سےبھرے4کیپسولز برآمدکیے گئے، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔