اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نوازشریف اور مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب حکومت کے اجلاس کی اندرونی کہانی

19 Mar 2024
19 Mar 2024

لاہور:(حسن رضا) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے پنجاب حکومت کے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف آئی ایم ایف کے مطالبات پر بول پڑے۔

انہوں نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی، گیس اور کتنی مہنگی ہوگی؟ آئی ایم ایف کے مطالبات پورے کرتے کرتے عوام کے صبر کو کب تک آزمائیں گے؟

قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ سب حکومتوں کو چاہیے فوری طورپر اپنے اخراجات کم کرکے عوام کو سہولیات دینے پر کام کریں،یہ بات بھی درست ہے کہ گردشی قرضوں سے ہمیشہ ہمیشہ کےلئے جان چھڑانا ہوگی ورنہ یہ ملک کو کھا جائیں گے،کسانوں، کاشتکاروں اور دیگر کاروبار کو سہولیات ملنی چاہئیں۔

سابق وزیراعظم نے ہدایت کی کہ  چھوٹے کسانوں کے مسائل حل کرنے پر فوکس کریں، ان کو مہنگی بجلی ملے گی تو کیا بچے گا؟ اس پر سوچنا ہوگا، چھوٹے کسانوں کے مہنگی بجلی کے مسئلے کا جلد از جلد حل نکالیں، حکومت پنجاب کسانوں کو سولر پینل دینے پر پیسے خرچ کرے۔

لیگی قائد نوازشریف نے پنجاب حکومت کو وفاق کی مدد کے ساتھ چھوٹے کسانوں کےلئے مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کرنے کا ٹاسک بھی دیدیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے