19 Mar 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات میں اسد عمر، زین قریشی اور حافظ فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
لاہور کی انسداد دہشت عدالت کے ڈیوٹی جج نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مختلف مقدمات کی سماعت کی، اسد عمر اور فرحت عباس کی حاضری معافی کی درخواست کی گئی جبکہ دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔
بعدازاں عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر، پی ٹی آئی رہنماؤں زین قریشی اور فرحت عباس سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔