19 Mar 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور پولیس کا رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے رواں ماہ میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 165مقدمات درج کر کے 269 ناجائز منافع خوروں کو گرفتار کرلیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف سٹی ڈویژن میں 45، کینٹ میں 36، سول لائنز میں 19، صدرمیں19، اقبال ٹاؤن میں13اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں33مقدمات درج کیے گئے۔
سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہےگا ، ناجائز منافع خور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ افسران گراں فروشوں کی بیخ کنی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی بھرپورمعاونت کریں،نا جائز منافع خوری میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔