اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کا نیشنل سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا حکم

19 Mar 2024
19 Mar 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کا حکم دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا اور سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں فراہم کردہ سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے سٹیڈیم کے مختلف انکلوژرز اور باکسز کا معائنہ کیا، انہوں نے شائقین کرکٹ کے نئے ویو کو بہتر بنانے کے لیے ہدایات دیں۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میچ کے ویو کو بہتر بنانے کے لئے انکلوژرز کے حفاظتی جنگلے مزید آگے بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نشستیں بہتر اور آرام دہ ہونی چاہئیں، سٹیڈیم کی عمارت کو بہتر اور خوبصورت بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیڈیم کی دیکھ بھال پر مستقل و خصوصی توجہ دی جائے، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کے پلان کو جلد حتمی شکل دے کر کام بلا تاخیر شروع کیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی  نے سٹیڈیم کے گراؤنڈ مینز سے بھی ملاقات کی اور عرصہ دراز سے گراؤنڈ کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کو گلے لگا کر شاباش دی جبکہ میچز کے لیے بہترین پچز تیار کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے