19 Mar 2024
(ویب ڈیسک) نامور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے ماہ صیام میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
حال ہی میں ماضی کی سپر سٹار اداکارہ ریما خان نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی جس میں انہیں حرم کے صحن میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے حرم شریف میں اپنی موجودگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا، اداکارہ نے پاکستان، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں۔
علاوہ ازیں ریما خان نے جبل رحمت کے مقام سے بھی ایک تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی، اداکارہ کی دونوں تصاویر پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ ریما خان اس سے قبل 2022 اور 2023 میں بھی عمرہ ادا کرچکی ہیں، ریما خان مختلف ٹی وی چینلز پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔