(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا ٹائٹل جیتنے اور رنر اپ ٹیم کو انعام میں کتنی رقم ملی اس کی تفصیل سامنے آ گئی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے فائنل میچ میں ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے فائنل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 160 رنز کا ہدف آخری گیند پر پورا کیا۔
تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی کروڑوں روپے کی انعامی رقم کی بھی حقدار قرار پائی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ ساتھ 14 کروڑ روپے کی انعامی رقم بھی ملی جبکہ ملتان سلطانز کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کیش انعام میں ملے ہیں۔