پنجاب گورنمنٹ
پنجاب کابینہ کا اجلاس کل پھر طلب، بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں سماعت کا فیصلہ ہوگا
18 Mar 2024
18 Mar 2024
(لاہورنیوز) پنجاب کابینہ کا اجلاس کل پھر طلب کرلیا گیا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے مقدمات کی اٹک جیل کے بجائے اڈیالہ جیل میں سماعت کی منظوری دینے کا فیصلہ ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں ایک ہزار الیکٹرک بائیکس کی خریداری پر غور ہو گا، اجلاس میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کے بارے سیکرٹری صحت بریفنگ دیں گے، اجلاس میں مصنوعی بارش کے لئے جاری منصوبے کے فنڈز کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کریں گی، پنجاب کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر افسر بھی شریک ہوں گے۔