اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس:مونس الہٰی کی اہلیہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

18 Mar 2024
18 Mar 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے راسخ الہٰی اور تحریم الہٰی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کروانے کیلئے پراسیکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نےایف آئی اے منی لانڈرنگ کے کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو لاہور ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور سماعت 18 مارچ تک ملتوی کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے