18 Mar 2024
(لاہور نیوز) نیب لاہور انٹیلی جنس ونگ نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی چیئرمین نیب کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق ملزمان اویس ظہور اور عامر ظہور سادہ لوح شہریوں کو ڈرا دھمکا کر کیش وصول کرتے رہے، ملزمان کیخلاف شکایات موصول ہونے پر انٹیلی جنس ونگ کیجانب سے کارروائی کی گئی۔
نیب حکام نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سگے بھائی نکلے جو باقاعدہ منصوبہ بندی سے ٹارگٹ کو حراساں کرتے اور پیسے بٹورتے تھے، نیب لاہور کیجانب سے ملزمان کو گرفتاری کے بعد مزید تحقیقات کیلئے تھانہ چوہنگ پولیس کے حوالہ کردیا گیا ہے۔
قومی احتساب بیورو لاہور کیجانب سے مزید کہا گیا ہے کہ شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں نیب انٹیلی جنس ونگ یا ترجمان سے رابطہ کیا جائے۔
