18 Mar 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا کیخلاف زمین پر قبضہ کیس کی ایف آئی آر خارج کرانے کے کیس کی سماعت نہ ہو سکی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خاور مانیکا پر اینٹی کرپشن نے قبرستان کی زمین پر قبضے کا مقدمہ دائر کیا تھا، خاور مانیکا کی مذکورہ کیس میں ضمانت ہو چکی ہے مگر اینٹی کرپشن کے پاس کیس ابھی بھی درج ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مذکورہ کیس کی ایف آئی آر خارج کرے۔