اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بشریٰ اقبال کا مرحوم عامر لیاقت کو خراج عقیدت

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(ویب ڈیسک) معروف میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے ماہِ رمضان کی آمد پر اُنہیں خاص انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بشریٰ اقبال نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی پُرانی تصاویر کی مدد سے نعتیہ کلام کی ویڈیو بنائی ہے جس کے آغاز میں وہ اپنے سابق مرحوم شوہر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے چند اشعار پڑھتی ہیں۔بشریٰ اقبال اشعار پڑھنے کے بعد اپنی آواز میں ‘ایمان رمضان’ کے نام سے خوبصورت کلام پڑھتی ہیں، اس کلام کی ویڈیو بھی بشریٰ اقبال نے ہی پروڈیوس کی ہے۔

اُنہوں نے کلام کی ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی طرف سے رمضان ٹرانسمیشن کے علمبردار مرحوم عامر لیاقت حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہوں۔ بشریٰ اقبال کی آواز میں کلام سُن کر مداحوں کا کہنا ہے کہ اس کلام نے ایک بار ہمیں مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی یاد دلا دی ہے، یہ رمضان اُن کے بغیر ادھورا ہے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی پہلی بیوی ڈاکٹر بشریٰ کو سال 2020 میں طلاق دے دی تھی اور 9 جون 2022 کی دوپہر کو عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے