اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.24 قیمت فروخت : 40.31
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.65 قیمت فروخت : 280.15
  • یورو قیمت خرید: 331.93 قیمت فروخت : 332.52
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 382.71 قیمت فروخت : 383.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.11 قیمت فروخت : 194.45
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.01 قیمت فروخت : 205.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.56 قیمت فروخت : 74.69
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.14 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 916.13 قیمت فروخت : 917.77
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 509900 دس گرام : 437200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 467405 دس گرام : 400764
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8943 دس گرام : 7675
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ عائشہ عمر کے 'کالر بون 'کی سرجری،تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

عائشہ عُمر کے مطابق 8 سال قبل ایک کار حادثےکے دوران اُن کی کالر یعنی ہنسلی کی ہڈی اورشولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں جس کی سرجری اُنہوں نے یکم رمضان کوکروائی۔اداکارہ نے اپنی سرجری کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کافی عرصے سے اس تکلیف کے ساتھ کام کررہی تھیں لیکن اب سرجری کے بعد وہ تین سے چار ماہ تک کیمرے سے دور رہیں گی اور صرف میوزک آئیڈیاز، اسکرپٹس اور اپنے برانڈز کے لیے کام کریں گی۔

اب عائشہ عُمر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی ‘کالر بون’ سرجری کی تصویر شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کی گردن سے کندھے تک ہونے والی سرجری دیکھی جاسکتی ہے۔اس کے علاوہ عائشہ عُمر نے اپنی ‘کالر بون’ کے ایکسرے کی تصویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی۔

مداحوں کی جانب سےعائشہ عمر کی جلدصحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے