اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی ڈرامے میرے فن اور ہنر کے مطابق نہیں بنتے: عنزیلہ عباسی

16 Mar 2024
16 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ماڈل، اداکارہ و گلوکارہ عنزیلہ عباسی نے پاکستانی ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

معروف اداکارہ جویریہ عباسی اور اداکار و فلمساز شمعون عباسی کی بیٹی، سپر ماڈل عنزیلہ عباسی نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی ہے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

اداکارہ نے اس دوران بتایا کہ ان کی تعلیم بیرون ملک کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے بات کرنے کا انداز اور طرز زندگی بہت مختلف ہے۔

عنزیلہ عباسی نے کہا کہ مجھے میوزک سے بہت لگاؤ ہے، اگر میں کوئی خالص اپنی طرز کا گانا بناتی ہوں اور اس گانے کو صرف دو لوگ ہی پسند کرتے ہیں تو ان کے خیال میں یہ ان کی کامیابی ہے۔

اداکارہ نے شو کے دوران پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے سے متعلق بھی بات کی۔

عنزیلہ عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں زیادہ تر خواتین کو نیچا اور کمزور دکھایا جاتا ہے، وہ ایسی نہیں ہیں، ڈرامے ساس بہو کی لڑائیوں پر مبنی ہوتے ہیں، یہ کہانیاں انہیں پسند نہیں ہیں اور وہ ان کہانیوں سے بالکل مختلف لڑکی ہیں، اسی لیے وہ ڈراموں میں کام کرنے کی ہامی نہیں بھرتیں۔

معروف اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ڈرامے ان کے فن اور ہنر کے مطابق نہیں بنتے، ایسے ڈرامے ان کی اداکارانہ صلاحیتوں پر پورا نہیں اترتے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے