15 Mar 2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بر قرار رہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2168 ڈالر پر برقرار ہے جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 لاکھ 28 ہزار 550 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1لاکھ 95 ہزار 945 روپے پر برقرار ہے۔