(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے میں ملوث آئی ایم ایف سے مذاکرات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے، وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک اس لئے نہیں بنایا گیا تھا جس ایجنڈے پر آج تحریک انصاف چل رہی ہے، ہم نے تو میثاق معیشت کی بات تب کی تھی جب اپوزیشن میں تھے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ہم مسائل پیدا کرنے کے لئے نہیں، مسائل کے حل کے لئے آئے ہیں، عوام نے ہمیں مسائل کے حل کے لئے ایوان میں بھیجا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر نے امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے باہر احتجاج کیا، یہ آئی ایم ایف کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارے لیڈر کو رہا کیا جائے تو پاکستان کو امداد دیں، قوم کو کہتے تھے امریکا نے سازش کی، اب امریکا میں بیٹھ کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔