15 Mar 2024
(لاہورنیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھر کی دہلیز پر ڈاکوؤں نے خواتین کو لوٹ لیا اور بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں کار سوار خواتین شاپنگ کر کے گھر لوٹیں تو پیچھا کرتے ہوئے 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے انہیں گھر کی دہلیز پر روک لیا اور اسلحے کے زور پرنقدی، قیمتی زیورات سے محروم کر دیا۔
ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان میں سے ایک نیچے اترتا ہے اور زبردستی خاتون کے ہاتھ سے زیور اتار کے فرار ہو جاتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔