اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس کی سزا سنانے والے جج 2 ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 2 ماہ کی رخصت پرچلے گئے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 2ماہ کی چھٹیوں پر چلے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین 25 اپریل تک رخصت پرہوں گے، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں اہم کیسز زیرسماعت ہیں تاہم انسداد دہشتگردی عدالت میں نئے جج کی تعیناتی جلد کردی جائے گی۔

اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث نئے جج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے جج کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو خط لکھ دیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اے ٹی سی نمبر 2 کے جج کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو سمری بھجوا دی گئی ہے، ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ  کی تعیناتی کیلئے وزارت قانون کو خط لکھا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 26 اپریل تک رخصت پر ہیں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے پاس آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت کا بھی چارج ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے