اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

احتساب عدالت کے معروف جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت کے معروف جج محمد بشیر اپنے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔

محمد بشیر 13 مارچ 2012ء کو احتساب عدالت میں جج تعینات ہوئے تھے اور انہوں نے نے 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سرانجام دیں۔

سابق جج احتساب عدالت محمد بشیر نے 2 سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنائیں جن میں مسلم لیگ نواز کے قائد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی شامل ہیں۔

محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی۔

سابق جج کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے جبکہ انہوں نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی ، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔

سابق جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد طبی بنیادوں پر چھٹی لے لی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے