اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وسیم اکرم کا ڈیوڈ ملر کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) وسیم اکرم نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے بلے باز ڈیوڈ ملر نے کرکٹ لیگ کی وجہ سے اپنی شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی۔

ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ملر کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے آخری تین میچز کھیلنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ ڈالرز کی پیشکش کی گئی، انہوں نے ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے اپنی شادی ملتوی کردی۔

بیٹر کی عمدہ پرفارمنس کے باعث ان کی ٹیم فارچیون باریشال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 میں پہلی بار ٹائٹل جیتنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملر نے حال ہی میں کیپ ٹاؤن میں ایک ستاروں سے سجی تقریب میں اپنی برسوں پرانی گرل فرینڈ کیملا ہیرس سے شادی کی ہے۔

وسیم اکرم نے شو میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے آج ہی پتہ چلا کیونکہ ہم اس بات پر گفتگو کر رہے تھے کہ بی پی ایل کس نے جیتا کیونکہ ہم پی ایس ایل کی وجہ سے اسے فالو نہیں کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ فرنچائز فارچیون باریشال نے تمیم اقبال کی کپتانی میں پہلی بار بی پی ایل 2024 کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے