اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

مائیک ہیسن پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے متاثر

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(ویب ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کا تجربہ کافی انجوائے کررہا ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کے ساتھ ایسے سینئرز بھی ہیں جو خود کو بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی کامیابی کا راز ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا ہے، ہماری ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی ہیں جو ٹی20 کی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اہم یہ ہے کون سا کھلاڑی ٹیم کے کام آسکتا ہے، ہر کھلاڑی کی جسامت مختلف طرح کی ہوتی ہے اور میرے لیے اہم یہ ہے کہ کھلاڑی ٹیم کے لیے کیا کردارادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعظم خان سپن اور فاسٹ دونوں طرح کی بولنگ پر اٹیک کرسکتے ہیں، وہ ایک سپیشل ٹیلنٹ ہے ان میں جو صلاحیتیں ہیں وہ بہت کم لوگوں کے پاس ہیں، ابھی اعظم خان پر اور کام کرنا ہے، وہ اب بھی ایک مکمل پراڈکٹ نہیں، اگر اعظم خان جیسا بیٹر مزید تسلسل سے کھیلے تو دنیا کی ہر ٹیم اسے پِک کرے گی۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے ٹیلنٹ سے میں بہت متاثر ہوا ہوں، پی ایس ایل میں سپن بولنگ اٹیک کافی زبردست ہے، پاور ہٹر میں پاکستان کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے