اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

14 Mar 2024
14 Mar 2024

(لاہور نیوز) ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کی فاتح پاکستانی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

 ڈیف ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں کامیابی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی شارجہ سے بذریعہ پرواز لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں پر پی سی بی حکام کی جانب سے استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں نے ایئرپورٹ پر ٹرافی کیساتھ جشن بھی منایا۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم عالمی ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی، ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بنگلا دیش، بھارت، سری لنکا، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن رضا نقوی نے شاندار کامیابی پر ڈیف کرکٹ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء جیتنے پر پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے