13 Mar 2024
(لاہورنیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پلیئرز کو بنانے کے لیے اس کی ناکامیوں پر بھی سپورٹ ضروری ہوتی ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سے ٹاپ ٹو میں فنش نہیں کر پائے، آخری میچز میں ٹیم نے مومینٹم پکڑ لیا جو ہمارے لیے اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بطور بولر اپنے کھیل میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہوں، میری بولنگ میں کچھ تکنیکی مسائل تھے جس کی نشاندہی ہوگئی ہے، بولنگ میں جہاں جہاں خامی ہے اسے بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔
نوجوان بلے باز اعظم خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اعظم جیسے پلیئرز کو بہت زیادہ پیار اور سپورٹ چاہیے ہوتا ہے، اعظم خان میچ ونر ہے، اسلام آباد کےلیے اہم پلیئر ہے۔