اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا مفرور اشتہاریوں کے خلاف شکنجہ تنگ، مزید 03 اشتہاری گرفتار

13 Mar 2024
13 Mar 2024

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے خلاف شکنجہ تنگ کر دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مفرور اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے مزید 03 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لئے گئے۔

سلطان خان نامی اشتہاری ڈی جی خان پولیس کو 2021ء سے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا، علی شیر نامی اشتہاری نے فیصل آباد میں گزشتہ برس شہری کو گولی مار کر قتل کیا تھا، تیسرا اشتہاری بلال ندیم سیالکوٹ پولیس کو فراڈ کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ریڈ نوٹسز جاری کروا کر تینوں ملزمان کو گرفتار کیا، پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشنز سیل نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزمان کی متحدہ عرب امارات سے پاکستان منتقلی کروائی، سب انسپکٹر چمن شہزاد کی قیادت میں سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم تینوں اشتہاریوں کو لے کر پاکستان روانہ ہوئی۔

سپیشل آپریشن سیل ٹیم اشتہاریوں کے ہمراہ اگلے چند گھنٹوں میں لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، رواں برس بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 21 ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے