13 Mar 2024
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے سپن باؤلر اسامہ میر پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے سپنر بن گئے۔
اسامہ میر رواں ایڈیشن میں اب تک 21 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، اسامہ میر نے گزشتہ ایڈیشن میں 20 وکٹیں لینے والے لاہور قلندرز کے راشد خان کو پیچھے چھوڑا۔
اس سے قبل حسن علی نے 2019 میں 25، عباس آفریدی نے 2023 میں 23 اور احسان اللہ نے 22 وکٹیں لیں جبکہ فہیم اشرف نے 2019 کے ایڈیشن میں 21 وکٹیں لی تھیں۔
واضح رہے کہ اسامہ میر سے زیادہ وکٹیں لینے والے چاروں کھلاڑی فاسٹ باؤلر ہیں۔