(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ لوگوں کا تصور ہے شوبز سے وابستہ افراد مذہب سے دور ہوتے ہیں۔
ایک انٹرویو کےدوران کبریٰ خان نے بتایا کہ میں رمضان المبارک میں 3 مرتبہ اعتکاف کر چکی ہوں،عمرہ کیلئے گئی تو اس کی کوئی ویڈیو یا تصویر میں نے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالی، اعتکاف سے باہر آئی تو کچھ لوگوں نے مبارک باد دی تاہم کسی نے کہا کہ دیکھو اس نے نیل پالش لگائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں عمرے پر گئی تو شوبز کی ہی ایک خاتون نے کہا کہ کیسے کیسے لوگ عمرے پر جا رہے ہیں، دوسرے لوگ ٹرولنگ کریں تو پھر بھی سمجھ آتا ہے لیکن وہ خاتون خود اسی شعبے سے تعلق رکھتی ہیں اور پھر ایسی بات کہی جس کا مجھے دکھ ہوا۔
کبریٰ کا مزید کہنا تھا کہ عمرے پر تو اللہ تعالیٰ بلاتے ہیں، اگر میں 5 وقت نماز پڑھتی ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے یہ توفیق دیتےہیں، میں نے اب تک جو بھی کام کیا اور جتنی مجھے لوگوں سے محبت ملی یہ سب اللہ تعالیٰ کا کرم اور اس کی مہربانی سے ہوا ہے۔