اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

انور مقصود نے اپنے اغوا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈری سکرپٹ رائٹر، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا کے بعد تشدد کی افواہوں کی تردید کر دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر نامور گلوکار بلال مقصود نے اپنے والد انور مقصود کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بریانی بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران انور مقصود کہتے ہیں کہ اگر میرے زخم ہوتے یا ہڈی ٹوٹی ہوتی تو میں کیسے بریانی بناتا؟ میں تو ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ تو کوئی اور میرے لیے تین دن کے لیے بریانی بناتا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انور مقصود کو چند روز قبل اغوا کر لیا گیا تھا جہاں انہیں حکومت کے خلاف بولنے سے روکنے کے لیے دھمکیاں دی گئیں، تشدد کیا گیا اور تھپڑ مارے گئے۔

رپورٹس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے لیجنڈ آرٹسٹ انور مقصود کا کہنا تھا کہ میرے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے