اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

لاہور قلندرز ہارے یا جیتے لوگ اس ٹیم سے پیار کرتے ہیں:عاطف رانا

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(ویب ڈیسک) لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے کہا ہے کہ قلندرز جیتیں یا ہاریں لوگ اس ٹیم سے پیار کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی سی گفتگو کرتے ہوئے  عاطف رانا کا کہنا تھا کہ  قلندرز شکست سے ڈرنے والے نہیں اس وجہ سے نوجوانوں کو زیادہ موقع دیا،رواں پی ایس ایل سیزن میں اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور انجری کی وجہ سے کمبی نیشن نہیں بن سکا اور کچھ قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ راشد خان کا متبادل پوری دنیا میں نہیں ہے، تین سے چار اہم کھلاڑی ٹیم کو دستیاب نہ ہوں تو مشکل ہوجاتا ہے، اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود لاہور قلندرز آخری بالز تک لڑتی نظر آئی۔

سی ای او لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ شاہین کی ایک دو پرفارمنسز سے ان کو رائٹ آف نہیں کیا جاسکتا، تاہم شاہین کلاس کا کھلاڑی ہے فارم تو آتی جاتی رہتی ہے، شاہین نے دو بار پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا، شاہین میں لیڈر شپ کی خوبی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کیلئے پی ایس ایل ختم ہوا ہے محنت کا سلسلہ نہیں، کل سے لاہور قلندرز پھر سے محنت شروع کردے گی، نوجوان اور باصلاحیت کرکٹرز کیلئے قلندرز کے دروازے کھلے رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے