اپ ڈیٹس
  • 327.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی اور کراچی کنگز میں آج گھمسان کا رن

11 Mar 2024
11 Mar 2024

(ویب ڈیسک) ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان گھمسان کا رن پڑے گا۔

پاکستان سپر لیگ 9 کا 29 واں میچ آج رات 9 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہو گا۔

رواں سیزن میں دونوں ٹیموں کے گزشتہ باہمی مقابلے میں کراچی کنگز نے 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اس سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم مسلسل فتوحات سمیٹ رہی تھی، اب اس کی نگاہیں کنگز سے اس کے ہوم گراؤنڈ پر بدلہ لینے پر مرکوز ہیں۔

زلمی کی ٹیم رواں سیزن میں اپنے 9 میں سے 5 میچز جیت چکی ہے، 2 میں اسے شکست ہوئی جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے ایک پوائنٹ ملا جس کی وجہ سے اس کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 9 ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے اپنے گزشتہ میچ میں شعیب ملک کے آخری گیند پر چوکے کی بدولت لاہور قلندرز کے خلاف فتح حاصل کی تھی، کراچی کنگز کی اپنے تجربہ کار آل راؤنڈر سے توقعات مزید بڑھ گئی ہیں اور انہیں پشاورزلمی کے خلاف بھی شعیب سے میچ وننگ کارکردگی کی توقع ہے۔

کراچی کنگز کا رواں ایڈیشن میں سفر زیادہ اچھا نہیں رہا، کراچی نے اپنے 9 میں سے 4 میچز جیتے اور 5 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، گزشتہ میچ میں جیمز ونس قدرے بہتر کھیلے تھے، وہ اور کیرون پولارڈ ٹیم کو ایک اور فتح سے ہمکنار کرواسکتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے