اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل9:اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

10 Mar 2024
10 Mar 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 27 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے7 وکٹوں کے نقصان پر 20ویں اوور کی آخری گیند پر ہدف حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو نے 40 گیندوں پر 84 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے،کپتان شاداب خان نے 54، فہیم اشرف نے 23، حیدر علی نے 19 رنز سکور کیے جبکہ سلمان علی آغا 2 اور ایلکس ہیلز کوئی سکور نہ بنا سکے۔

یونائیٹڈ کے عماد وسیم 30 اور نسیم شاہ ایک سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 3 اور محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈیوڈ ویلی اور کرس جورڈن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے۔

سلطانز کے عثمان خان کی 50 گیندوں پر 100 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ بھی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکی، جانسن چارلس نے 42، یاسر خان نے 33، کپتان محمد رضوان نے 20 اور افتخار احمد نے 13 رنز بنائے جبکہ کرس جورڈن 15 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔

واضح رہے کہ  ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں  6 میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ  کا 11 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔

ملتان سلطانز کا سکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے