(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے ایوارڈ شوز کو جھوٹ قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی و پیشہ وارانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئےزارا نور نے کہا کہ میرے خیال میں ایوارڈ شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اس میں شرکت نہ کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی معلوم ہوتا ہے انہیں ایوارڈز نہیں ملیں گے، اس لیے وہ وہاں جاتے ہی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو اداکار ایوارڈ شوز میں شریک ہوتے ہیں، ان کو پہلے سے علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز ملیں گے اس لیے اداکاروں کو میرا مشورہ ہےکہ وہ ایوارڈز کو زیادہ اہمیت نہ دیا کریں، دراصل ایوارڈ شوز ہونے ہی نہیں چاہئیں، خوامخواہ کا اتنا خرچہ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے پوڈ کاسٹ کے دوران بتایا کہ میں نے جتنے بھی ایوارڈ شوز میں ڈانس پرفارمنس کی ہے، مجھے اس کے پیسے ملے ہیں اور میں پیسے لیتی ہوں۔