09 Mar 2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ مایاعلی کی بھارتی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں فنکار ایک نجی شادی کی تقریب میں موجود ہیں۔مایا علی اپنے بھائی عفان قریشی کی شادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں رقص کرتی ہیں اور پھر وہ وہاج علی کو بھی ساتھ رقص کی دعوت دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر دونوں فنکاروں کے مداح ویڈیو کو بہت پسند کررہے ہیں اور وہ دونوں کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے بھی خواہشمند ہیں۔