09 Mar 2024
(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اداکاری کی دنیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔
زارا نور عباس نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکاری کی دنیا سے عارضی دوری اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اداکارہ نے اپنے کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کم از کم ایک سال کے لیے عارضی طور پر سکرین سے دور رہوں گی، اس دوران فیملی کو وقت دوں گی۔
انہوں نے اپنی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں بہترین اداکارہ ہوں، جن لوگوں کو میری اداکاری کی صلاحیتوں پر شک ہے وہ میرا کام دیکھ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اسد صدیقی بہت جلد اپنے پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہنے والے ہیں اسی وجہ سے وہ شوبز کی دنیا سے عارضی دوری اختیار کر رہی ہیں۔